26 ستمبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير داخلہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کرنے والے ہيں.

ابنا: وزارت داخلہ کے اعلي عہديدار نے بتايا ہے کہ وزير داخلہ مصطفي محمد نجار ، ايران کي ہلال احمر سوسائٹي ، امام خميني امدادي ادارے اور قدرتي آفتوں سے مقابلے کے ادارے کے عہدے داروں پر مشتمل ايک وفد کي قيادت کرتے ہوئے پاکستان جائيں گے- ايراني وزير داخلہ ، اپنے دورہ پاکستان ميں سيلاب زدگان کے لئے ايراني امداد کا بھي جائزہ ليں گے -

وزير داخلہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ملکوں کے داخلہ سيکريٹري ايک سيکوريٹي معاہدے پر دستخط بھي کريں گے. ............

/169